• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، جنگ کے سینئر منیجر مارکیٹنگ ہارون خان مردان میں سپرد خاک

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور میں جنگ میڈیا گروپ کے سینئر منیجر مارکیٹنگ ہارون خان انتقال کر گئے۔ وہ تقریباً دو ہفتے قبل سڑک کے ایک المناک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ انہیں مردان کے علاقے پار ہوتی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جنازے میں عزیز و اقارب، دوست احباب، ساتھیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ ان کی عمر 56 سال تھی۔ جنگ میڈیا گروپ سے ہارون خان کی وابستگی دو دہائیوں پر محیط تھی۔ وہغیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، قائدانہ صلاحیتوں اور وسیع علم مالک تھے۔ ساتھیوں اور جاننے والوں نے ہارون خان کو ایک زندہ دل اور کرشماتی فرد کے طور پر یاد کیا ہے۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی آج مردان خاص میں ان کے خاندانی حجرہ میں ہوگی۔
پشاور سے مزید