• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیم مانڈوی والا نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو ایف بی آر افسران کے لیے گاڑیوں کی خریداری روکنے کے لیے خط لکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ایجنسی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو ایف بی آر افسران کے لیے گاڑیوں کی خریداری روکنے کے لیے خط لکھ دیا،ان کا کہنا ہے کہ خریداری کے عمل میں شفافیت پر سمجھوتا کیا گیا، پرچیز آرڈر کینسل کیا جائے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے وزیر خزانہ کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ایف بی آر کی طرف سے 1010گاڑیاں خریدنے پر سینیٹ کمیٹی کو تحفظات ہیں،کمیٹی ممبران نے گاڑیوں کی خریداری میں اوپن بڈنگ نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے خط میں کہا کہ گاڑیوں کی خریداری کے عمل کو مس مینجمنٹ اور ممکنہ بدنیتی سمجھاگیا، گاڑیوں کی خریداری کے عمل میں شفافیت پر سمجھوتا کیا گیا، خریداری میں شفافیت کو یقینی بنانا بنیادی اصول ہے۔

اہم خبریں سے مزید