• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں عمران خان کو جیل میں حاصل سہولتوں کی بازگشت

اسلام آباد( رانا غلام قادر) قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمعرات کے روزعمران خان کو جیل میں حاصل سہولتوں کی بازگشت ،ایوان میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیداہو گئی جب قیدیوں کے بارے میں ایک سوال پر پیپلز پارٹی کے آ غا رفیع اللہ نے بانی پی ٹی آئی کی جیل میں سہولتوں کے بارے میں سوال کردیا اور کہا کہ کیا جیل میں دوسر ے قیدیوں کو بھی وہی سولتیں میسر ہیں جو بانی پی ٹی آئی کو ملیں ؟ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ کسی دوسرے قیدی کو وہ سہولتیں میسر نہیں جو بانی کو میسر ہیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو سپیشل سویٹ دیاگیا ، کچن/ کمرہ ، واکنگ گیلری، ایکسرسائز روم اور شیف بھی ملا، پی ٹی آئی دور میں لیگ (ن) کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید