اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) باپ کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے بیٹے کرک سے اسلام آباد پہنچ گئے اور سکیورٹی گارڈاول خان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔ محمد عمیر نےتھانہ گولڑہ میں رپورٹدرج کرائی کہ شام سوا پانچ بجے وہ اپنےوالد کو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر گھر جا رہا تھا کہ ای بارہ کچہ روڈ عباس خان اور حضرت اللہ نے انکا راستہ روکا اور للکارا کہ آج اپنے باپ ہارون کے قتل کا بدلہ لے کر رہیں گے ۔دونوں نے پستول نکالی اور فائرنگ شروع کر دی۔ میرے والد کو لگنے والی گولی موقع پر ہی موت کا سبب بن گئی ۔