راولپنڈی، اسلام آباد، کہوٹہ(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار، نمائندہ جنگ )راولپنڈی پولیس نے 4ملزموں کو گرفتار کرکے چار پستول برآمد کر لئے۔ 4ملزموں سے 29لٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔ پولیس نے 5 ملزموں کو گرفتار کرکے 5کلو 420چرس برآمد کرلی ۔ گنجمنڈی پولیس نے 2 ملزمان سے سامان آتش بازی برآمد کر لیا۔ نصیر آباد پولیس نے گاڑی سے 5000 پتنگیں اور 25 ڈوریں برآمد کر لیں۔ اسلام آباد پولیس نے بھی غیر اخلاقی سرگرمیوں اور دیگر جرائم میں ملوث 27ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے3,302 گر ام ہیر وئن، 109 گرام آئس، 40لٹر شراب،18 پستول اور دو رائفلیں برآمد کرلیں۔ سنگین جرائم میں ملوث17 مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل لائی گئی۔تھانہ کہوٹہ پولیس نے دیسی شراب تیار کر کے فروخت کرنے والے ملزم طاہر محمود کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 300 لٹر دیسی شراب اور شراب تیار کرنیوالے آلات برآمدہوئے۔