• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ پلے آف: پاکستان انڈر 19 خواتین کرکٹ ٹیم کی کامیابی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جو ہر بارو ملائشیا میں آئی سی سی خواتین انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پلے آف میچ میں پاکستان نے ساموآ کو 52 رنز سے شکست دے دی۔ ہانیہ احمر نے17 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جمعہ کو ناکام ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان انڈر 19 کو بیٹنگ دی جس نے20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 136 رنز بنائے۔ ماہم انیس نے 28 ،فاطمہ خان نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔ نوراہ جیڈ سلینا نے20 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔ ناکام ٹیم جواب میں 18.5 اوورز میں 84 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ویرا فیرن 19 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔

اسپورٹس سے مزید