• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوکووچ آسٹریلین ٹینس سیمی فائنل سے دستبردار، زیوریف فائنل میں

 میلبرن (جنگ نیوز) نوواک جوکووچ کا آسٹریلین اوپن جیتنے کا خواب انجری نے چکنا چور کردیا۔ وہ جرمن حریف الیگزینڈر زیوریف کے خلاف سیمی فائنل میں ان فٹ ہو کر دستبردار ہوگئے۔ اس طرح زیوریف کو فائنل کے لیے واک اوور حاصل ہوا۔ جوکووچ نے سیمی فائنل میں الیگزینڈر زیوریف کے خلاف پہلا سیٹ ہارنے کے بعد میچ چھوڑ دیا۔ جوکووچ اپنا 11واں آسٹریلین اوپن اور 25واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کی کوشش کر رہے تھے۔ مجموعی طور پر انہوں نے 99 سنگلز ٹائٹلز جیتے ہیں۔ دریں اثنا خواتین سنگلز میں امریکا کی میڈیسن کیز  پولینڈ کی ایگا سوائیتک کو 1-2 سے ہراکر فائنل میں جگہ بنالی۔ اس سے قبل بیلا روس کی دفاعی چیمپئن  ارینا سبالانکا نے اپنی بہترین دوست اسپین کی پاولا بڈوسا کو شکست  دی۔ وہ مسلسل تیسرے آسٹریلین اوپن ٹائٹل کیلئے پرعزم ہیں۔

اسپورٹس سے مزید