• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قذافی اسٹیڈیم کی تکمیل، مزدورں سے اظہار تشکر، ظہرانہ دیا جائیگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام کرنے والے مزدوروں کے اعزاز میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی جانب سے 7 فروری کو ظہرانہ دیا جائے گا۔مزدوروں کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا پہلا میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی دن رات ایک کرکے کام کرنے والے مزدوروں کا شکریہ ادا کریں گے۔قذافی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے 2 میچز کھیلے جائیں گے جب کہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 22 فروری کو کھیلا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید