کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں جمعے کو چار ایلیٹ غیر ملکی کوچز کی زیر نگرانی انڈر 17 کھلاڑیوں نے پریکٹس اور فٹنس ڈرلز میں حصہ لیا، پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ 12 جنوری کو شروع ہوا تھا ، غیر ملکی کوچز میں انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ریان سائیڈ باٹم، جنوبی افریقاکے سیابونگا سیبیا، ریان مارون ، نیوزی لینڈ کےا سکاٹ میکلین شامل ہیں ، اس موقع پرپی سی بی ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ اظہر علی موجود تھے۔ دوسرے مرحلے میں انڈر 19 کھلاڑی حصہ لیں گے ۔