• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخابات کے فیصلہ کیلئے الیکشن کمیشن کو 60 دن کی مہلت

پشاور (نیوز رپورٹر )پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں سینٹ کی خالی نشستوں پر انتخابات سے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو60دن کی مہلت دیدی ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ60دن میں خیبر پختونخوا میں سینٹ انتخابات سے متعلق قانون کے مطابق فیصلہ کرکے مفصل حکم جاری کریں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل بنچ نے گزشتہ روز اس حوالے سے فیصلہ جاری کردیا ہے ۔فیصلہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے تحریر کیا ہے ۔ فیصلے کےمطابق خیبر پختون خوا میں سینٹ کے انتخابات اپریل میں ہونا تھے تاہم خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر تنازعہ کے بعد یہ انتخابات التوا کا شکار ہو گئے۔ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا ہے کہ ابتدائی طور پر بعض خواتین امیدواروں جو کہ اپوزیشن سے تعلق رکھتی تھی نے رٹ دائر کی کی اسپیکر ان سے مخصوص نشستوں کا حلف نہیں لے رہے۔

ملک بھر سے سے مزید