اسلام آباد(رپورٹ:حنیف خالد)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نےملک کےتمام بڑےہوائی اڈوں پر آوارہ جانوروں اور فضا میں اڑنے والے پرندوںکے خاتمے کے خصوصی ہنگامی اقدامات کرنیکافیصلہ کیاہے۔کراچی ایئرپورٹ جو 3700 ایکڑ رقبےپرمحیط ہےگنجان آبادی سے گھرا ہوا ہے۔ اسکےبعدلاہورکےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اورپشاورکےباچہ خان ایئرپورٹ پربھی آوارہ کتوں اورفضا میںاڑنےوالےپرندے طیاروںکے لئےخطرناک ہوسکتےہیں۔