لاہور (نیوز رپورٹر)چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے نیب لاہور بیورو کا اہم دورہ کیا، پلاٹوں کے ایلوکیشن لیٹر و چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور شرکت کی۔ تقریب میں 8310متاثرین میں 70ارب مالیت کے پلاٹ اور 97کروڑ مالیت کے چیک کی تقسیم کا آغاز کیا۔ایک سوسائٹی کے 2003سے پلاٹوں کی ایلوکیشن کے منتظر6750متاثرین میں70ارب مالیت کے ایلوکیشن لیٹر بذریعہ لیک سٹی ہولڈنگ جاری کئے ۔ نیب لاہورکی پلاٹوں کی 70 ارب کی سیٹلمنٹ نیب پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری شمار کی جائے گی۔ 2000سے پلاٹوں کے منتظر ایک ہائوسنگ کے 1560متاثرین میں 97 کروڑ مالیت کے چیک تقسیم کئے، منافع کی مد میں 50 کروڑ کی ادائیگی 2 ماہ میں شروع ہوگی۔