اسلام آباد ( طاہر خلیل ) جمعہ کو ایک بڑا سرپرائز سامنے آیا ،جب حکومت اور پی ٹی آئی ایک پیج پر آگئے ۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہو گئے ۔ بڑا سرپرائز ،حکومت اور پی ٹی آئی ایک پیج پر،ن لیگ کے طارق فضل چوہدری نے نام تجویز کیا، سینیٹر افنان اللہ کی تائید ،تقریباً 10 ماہ سے عہدہ خالی تھا، تاہم جمعہ کو پارلیمانی سطح پر اہم پیش رفت ہوئی ۔قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے جنید اکبر بلا مقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری نے جنید اکبر کا نام تجویز کیا، (ن) لیگ کے سینیٹر افنان اللہ نے بھی جنید اکبر کے نام کی تائید کردی۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے بھی جنید اکبر کا نام تجویز کیا۔