کراچی( اسٹاف رپورٹر )چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے پر سندھ پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سندھ پولیس چینی مہمانوں کی حفاظت کے تناظر میں حکومت پاکستان اور سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات/ ایس اوپیز پر ہر صورت عملددرآمد کروانے کی پابند ہے۔ چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے سندھ پولیس "فول پروف سیکیورٹی"انتظامات کے لیئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہی ہے ۔ترجمان کے مطابق سندھ پولیس کا مقصد چینی سرمایہ کاروں کو سہولت اور سیکورٹی فراہم کرنا ہے اور اس کے لیے مختلف لیول پر کوآرڈینیشن کی جاتی ہے۔