• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس، اپوزیشن ہنگامے کے دوران چار بل منظور

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپو زیشن کی ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ کے دوران چار بلوں کی منظوری دیدی گئی بل سینٹ /قومی اسمبلی سے منظور کردہ تھے ،صدر نے واپس ارسال کردیاتھا وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کی د ر خواست پر چار بلوں کی منظوری کو موخر کردیاگیامر ایوب کو پوائنٹ آف آرڈر نہ دینے پر احتجاج، ایجنڈے کی کا پیاں پھاڑدیں،ایوان مچھلی منڈی بن گیا، اجلاس 12 فروری تک ملتو ی ۔ سپیکر سر دار ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی ۔مشترکہ اجلاس سوا گھنٹہ کی تاخیر سے دس بجے کی بجائے گیارہ بج کر پندرہ منٹ پر شروع ہوا۔ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی پلے کارڈ ز اور پوسٹرز لے کر ایوان میں داخل ہوئے۔ ان پوسٹرز پر گولی کیوں چلائی ۔ جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جا ئے۔ عمران خان کو رہا کیا جائے تحر یر تھا۔ صحافیوں نے پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاج کے طور پر سیا ہ پٹیاں باندھ کر ایوان میں شرکت کی۔تلاوت ۔نعت اور قومی ترانہ کے بعد سپیکر نے ایجنڈے کی کا روائی شروع کی تو اپو زیشن لیڈر عمر ایوب خان اپنی نشست پر کھڑےہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید