• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجسٹری محرروں کو ایک بار پھر تبدیل کرکے نئے اہلکار لگانے کا فیصلہ

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)محکمہ مال ذرائع کے مطابق راولپنڈی تحصیل سٹی،کینٹ اور رورل کے رجسٹری محرروں کو ایک بار پھر تبدیل کرکے ایسے نئے اہلکار لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہےجو پہلے رجسٹری محر رکے طور پر کام نہ کرچکے ہوں۔اس وقت بھی خدمت مرکز میں عثمان مرتضیٰ کئی برسوں سے تعینات ہےجبکہ رورل میں حمزہ غنی،سٹی میں سہیل اور کینٹ میں آفتاب رجسٹری محرر ہیں۔چند روز قبل رجسٹری برانچوں سے فیصل جاوید اور دیگر کو ہٹایا گیا تھا اوراب ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید