• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک سے نفرت اور تعصب کی سیاست ختم کرنے میں بھلائی ہے، ثروت اعجاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی حیدرآباد ناصر حسین قریشی نے وفد کے ہمراہ قادری ہاؤس میں مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کر کے موجودہ حالات اور اہم عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا، جس میں بجلی، پانی، گیس، سڑکوں کی ابتر صورتحال صفائی ستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی گئی ، ناصر حسین قریشی نے کہا کہ عوام کا نمائندہ ہوں عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہوں،اپنے وسائل اور اختیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں،محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کے عوام کو درپیش پریشانی کا کسی کو احساس نہیں ہے،ملک سے نفرت اور تعصب کی سیاست کو ختم کرنے میں ہی سب کی بھلائی ہے،فرقہ واریت اور قوم پرستی کی وجہ سے پوری قوم کا بہت نقصان ہو چکا ،اس وقت ملک میں ہر زبان بولنے والے کو مسائل کا سامنا ہے،مہنگائی بے روزگاری اور ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے غریب کے گھر کا چولہا ٹھنڈا ہو چکا ہے ، ملک کے موجودہ حالات میں تمام اسٹک ہولڈر کو آگے آنا ہوگا،ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے چھوٹی انڈسٹریاں لگانی ہوں گی،ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی وجہ سے حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے،دھول مٹی کی وجہ سے لوگ بیمار ہورہے ہیں،ٹریفک جام کے مسائل کی وجہ سے شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید