• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر میں فائرنگ سے قتل کی جانے والی خاتون اور مرد میاں بیوی تھے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر ونگی گوٹھ میں فائرنگ سے قتل کی جانے والی خاتون اور مرد میاں بیوی تھے، مقتول نے بیوہ خاتون سے رواں ماہ کورٹ میرج کی تھی جو کہ 2 بیٹیوں کی ماں تھی ، جبکہ مقتولہ کو منگھوپیر بلوایا گیا تھا ،اس حوالے سے ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان نے بتایا کہ جمعہ کی شام فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون گلسانہ اور 28 سالہ عمران جاں بحق ہوئے تھے جس میں مقتول کو ابتدائی طور پر محمد اختر کے نام سے شناخت کیا گیا تھا ، پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جس میں مدعی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کا رہائشی ہے، گلسانہ کے پہلے شوہر کا انتقال ہوگیا تھا اور اس سے 2 بیٹیاں ہیں جس میں 11 سالہ افشاں نانا نانی کے پاس جبکہ 8 سالہ عابدہ اپنی والدہ کے ہمراہ رہتی ہے ، 21 جنوری کو بھابھی کا بھائی ہمارے گھر آیا اور راضی خوشی بچی عابدہ کو اپنے گھر لیکر چلا گیا اور جاتے ہوئے بھائی اور ، بھابھی کو اپنے گھر منگھوپیر بلوایا ، مدعی کے مطابق 24 جنوری کی رات 10 بجے مجھے تھانہ منگھوپیر سے کال آئی کہ گلسانہ اور عمران کو قتل کر دیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید