کراچی(اسٹا ف رپورٹر) حدود ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع نیو فینسی ویو اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل پر رہائشی پزیر 12سالہ عزیلہ دختر سبز علی گولی لگنے سے جاںبحق ہوگئی،متوفیہ اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل کی رہائشی تھی اور اپنے اپارٹمنٹ کی گیلری میں گھڑی تھی ،اپارٹمنٹ کے نیچے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی ،پولیس نے فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان جہانزیب ہاشم اور جمال شاہ کو گرفتار کرکے انکے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، ملزمان سے برآمد ہونے والا اسلحہ بغیر لائسنس والا ہے۔