کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے تحت حسینی بلڈ بینک کے اشتراک سے آگرہ تاج کالونی میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں بالخصوص طلبہ کی بڑی تعداد نے خون کے عطیات جمع کروائے، اس موقع پر بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے ذمہ داران فرحان میمن،محمد شعیب، عمران گل اور محمود حسین نے کیمپ کا دورہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ بلڈ کیمپ کا انعقاد ایک مثبت اور صحت مندانہ سرگرمی ہے جس سے نوجوانوں میں قربانی ویثار کا جذبہ پروان چڑھتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ شہر میں رواں سال بلڈ کیمپس کا انعقاد جاری رہے گا۔