• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 فروری کو ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، فردوس شمیم نقوی کا ورکرز کنونشن سے خطاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری فردوس شمیم نقوی نے پی ٹی آئی کے ملیر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ 8 فروری کو ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ، عوام نے 8 فروری کو فیصلہ کرلیا تھا کہ بانی کو لانا ہے، کسی نے بینگن کو ووٹ دیا کسی نے P کو ووٹ دیا لیکن ووٹ بانی کو دیا، ہم سب جذبہ جہاد کے ساتھ نکلے ہیں اور رہیں گےہمارے ساتھ ہمارا رب ہے،پہلے ٹانگیں کانپیتی تھیں اب انہیں ٹانگنا ہے اس کے لیے ہتھیار نہیں جذبہ چاہیئے، انھوں نے کہا کہ ورکرز کو متحد رہنا ہے بانی جلد آپ کے درمیان ہونگے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید