• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہریں نکالنے پر سندھ کے عوام میں تشویش ہے، شاہ محمد شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سید شاہ محمد شاہ نے پارٹی کے صدر میاں محمد نوازشریف کو خط لکھ دیا،اپنے خط میں انہوں نے نواز شریف کومخاطب کرتے ہوئے کہا ہےکہ جب سے آپ صدر منتخب ہوئے ہیں اس کے بعد پارٹی کا کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا، ایسے کوئی بھی جماعت نہیں چلتی،اگر اسی طرح پارٹی چلائی جاتی رہی تو کارکنان میں مایوسی پیدا ہوگی،سید شاہ محمد شاہ نے کہا کہ محمود خان اچکزئی،اختر مینگل جیسے لوگ آپ سے ناراض ہیں اس پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ،انہوں نے کہا کہ سندھ میں نہریں نکالنے پر سندھ کے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے اس میں آپ کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، کارکن کی حیثیت سے مطالبہ کرتا ہوں فوری طور پر سی ای سی کا اجلاس طلب کرکےان مسائل پر توجہ اور حل کیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید