کراچی ( اسٹاف رپورٹر)طارق روڈ کہکشاں بلڈنگ میں فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا 35 سالہ سراج منگریو دوران علاج اسپتال میں چل بسا،ایس ایچ او فیروزآباد انعام حیدر جونیجو نے بتایا کہ طارق روڈ لبرٹی سگنل کے نزدیک کہکشاں بلڈنگ کے فورتھ فلور کا رہائشی اپنے گھر سے اتاررہاتھا کہ جب وہ بلڈنگ کے فرسٹ فلور پر پہنچا تو وہاں موجود نامعلوم ملزم نے اس پر فائرنگ کردی، قتل مبینہ طور پر ذاتی دشمنی لگتا ہے،مقتول محکمہ بلدیات میں ملازم تھا۔طارق روڈ کے قریب فائرنگ سے شہری کے قتل کا مقدمہ مقتول کے ماموں کی مدعیت میں درج کرلیا گیا،ایف آئی آر میں قتل کی دفعہ شامل کی گئی ہے ،پولیس کے مطابق مقتول سراج گھر جارہا تھا، پہلی منزل پر اس پر حملہ ہوا،مقتول کی لاش کو تدفین کےلئے جیکب آباد بھیج دی گئی ۔