• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستقلی کی آڑمیں جعلی بھرتی کی انکوائری کروائی جائے گی، میئر کراچی نوٹس لیکر کمیٹی قائم کریں، سجن یونین

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) سجن یونین سی بی اے کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ مستقلی کی آڑمیں جعلی بھرتی کی انکوائری کروائی جائے گی ، میئر کراچی نوٹس لیکر انکوائری کمیٹی قائم کریں ،سجن یونین کے ایم سی وٹی ایم سیز میں جعلی بھرتیوں، غیر قانونی ایڈجسٹمنٹ اور غیر قانونی پرموشنز کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، 2018 میں قائم کردہ کمیٹی نے 778 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیاتھا جنہیں یکم جنوری 2018 کو مستقل کرتے ہوئے جولائی 2018 سے تنخواہیں ادا کی گئیں لیکن انکی سابقہ سروس کو مستقلی کی مدت میں شامل نہیں کیا گیا اس وقت تعینات افسران نے اپنے بیٹوں، بیٹیوں، قریبی عزیز رشتہ داروں کو بھی اسی آڑ میں مستقل کردیا جنہوں نے ایک دن بھی کنٹریکٹ پر کام نہیں کیا اس سلسلے میں کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے لیے کونسل کی ایک فرضی قرارداد بغیر حکومت سندھ کی منظوری کے ان 180 ملازمین کو مستقل کیا گیا ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید