• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی، پولیس سے مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ،پولیس کے مطابق بشیر چوک ندی کنارے کمہارواڑہ نیو کراچی کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کے ساتھ پولیس کا دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم اقبال زخمی ہو ا جسے ساتھی معیز کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا،ملزم کے قبضے سےنائن ایم ایم پسٹل لوڈ میگزین برآمد ہوا ہے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید