• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب آٹو کراس ریلی، حادثے میں انتظامی کارکن جاں بحق، اہل خانہ برہم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ہفتے کو ہونے والی حب ریلی آٹو کراس ریس کے دوران افسو س ناک واقعہ میں انتظامی کار کن ہلاک ہوگیا، ٹریک کے سائیڈ میں کھڑا انتظامی رکن دانش ریس میں شریک ڈرائیور طارق خان کی گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہوا تھا جو بے قابو ہونے کی وجہ سے پانچ قلا بازیاں کھا کر کھائی میں جا گری تھی، اس حادثے میں ڈرائیور طارق خان محفوظ رہے،ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی مارشل کو فوری طور ہر سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، زخمی رضاکار کے سر اور ریڑھ کی ہڈی پر چوٹ آئی تھی، جس کے باعث وہ ٹراما سینٹر میں دم توڑ گئے، اس واقعہ میں دانش کے انتقال کے بعد ریلی کی انتظامیہ نے آٹو کراس ریلی کو فوری منسوخ کردیا۔ ریلی میں شامل ہونے والے ڈرائیورز اور انتظامیہ کی جانب سے دانش کی فیملی کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔۔حب ریلی آٹو کراس میں حادثہ میں جاں بحق مارشل دانش کے اہل خانہ کی سول اسپتال کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریس لگانے والوں کا شوق پورا ہوگیا ہمارے بھائی کی جان چلی گئی، مرحوم کی بہن نے کہا کہ یہ ریس انتظامیہ والوں کا بچہ ہوتا تو قریبی اسپتال کے جاتے، میرا بھائی غریب کا بچہ تھا مرگیا امیر ہوتا تو بچ جاتا حکومت سے کیا اپیل کریں جب زندگی نہیں بچاسکے تو اب کیا کرینگےڈی ایچ اے میں حادثہ ہوا سول اسپتان کیوں لیکر آئے کسی قریبی اسپتال لے جاتے تو جان بچ جاتی اہل خانہ ڈی ایچ اے سے سول تک بہت سے اسپتال ہیں وہاں لے جاتے تو جان بچ سکتی تھی، مرحوم کے بھائی عامر نے کہا کہ ریس انتظامیہ نے میرے بھائی کی جان لے لی، ہمیں انصاف چاہئے، ہمارے بھائی کہ جان ریس انتظایہ اسکی زمہ دار اہے،ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کررہا،دریں اثناء حادثے کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر بحالی مخدوم محبوب الزمان کی ہدایات پر سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122کی ٹیم بمعہ ایمبولینس اور ہائی وے رسپانس وہیکل کے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ملک بھر سے سے مزید