• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیوریج لائنوں میں سب سے زیادہ تعمیراتی ملبہ، کوڑا کرکٹ ہونے کا انکشاف

ملتان (سٹاف رپورٹر) جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی(جائیکا) کی طرف سے دی جانے والی مشینری اور جدید کیمروں کے ذریعے سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے جاری آپریشن کےدوران سب سے زیادہ تعمیراتی ملبہ اور کوڑا کرکٹ نکالے جانے کا انکشاف ہوا ہے میکانائزڈ ڈیسلٹنگ کے حوالے سے جاری آپریشن بارے رپورٹ ایم ڈی واسا کو پیش کر دی گئی ہے اس حوالے سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق جدید مشینری کے ذریعے تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر سیوریج لائنوں کی صفائی اور واشنگ کا عمل شیڈول کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے اور تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر روزانہ کی بنیاد پر سیوریج لائنوں کی موثر انداز سے مکمل صفائی کی جارہی ہے سیوریج لائن کی صفائی سے پہلے اور بعد از صفائی تصاویری رپورٹ بھی مرتب کر کے ریکارڈ کا حصہ بنایا جا رہا ہے تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ کرنے میں سرگرم ہیں جمعہ کی شب اوہفتہ کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیموں نے مشینری کے
ملتان سے مزید