• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی رہنما رحمت سلام مسلم لیگ ن میں شامل

پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرکے جمعیت علمائے اسلام میں جانے والے خیبرپختونخوا کے سابق وزیر رحمت سلام خٹک نے ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے جس کا باضابطہ اعلان انہوں نے وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ہمراہ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، صوبائی صدر امیر مقام اور کیپٹن صفدر نے رحمت سلام خٹک کو لیگ ن کی ٹوپی پہنائی ، کیپٹن صفدر نے خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن کی جانب سے مکمل کیے گئے مختلف منصوبوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پنجاب کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی ترقی اور خوشحالی لائے گی ، ہم اپنے صوبے کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں ،جب انجینئر امیر مقام وزیراعلیٰ بنیں گے تو اس صوبے کو عظیم بنائیں گے۔
پشاور سے مزید