• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درجہ چہارم ملازمین کا پنشن اصلاحات اور عدالتی فیصلے کیخلاف مظاہرہ

پشاور(وقائع نگار) آل درجہ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن خیبر پختونخو نے پنشن اصلاحات اور سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت صوبائی صدر اکبر خان مہمند اور قاسم جان جنرل سیکرٹری نے کی ۔ مظاہرین نے گزشتہ روز سرکاری ملازمین کے احتجاج پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنشن اصلاحات میں ترمیم اور سپریم کورٹ کا کوٹہ ختم کرنے کا فیصلہ کسی صورت منظور نہیں ۔ اپگریڈیشن ‘ بی پی ایس اور ٹائم سکیل سمیت دیگر مسائل فوری حل کئے جائیں۔ مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں صوبہ بھر کے اضلاع میں مرحلہ وار احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے جبکہ فروری میں پشاور میں جلسہ اور صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا جائیگا جس میں صوبہ بھر سے ملازمین شرکت کرینگے۔
پشاور سے مزید