پشاور(وقائع نگار) چیئرمین جانثاران عمران خان پاکستان اورصوبائی صدر انصاف ٹریڈ و نگ محمد عاطف حلیم نے کہا ہے کہ جنید اکبر خان کی بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور صوبائی صدر تعیناتی عمران خان کا احسن انتخاب ہے ۔جنید اکبر کی تعیناتی پارٹی میں موجود اور بیرونی طاقتوں کے مائنس عمران خان کے فارمولا پر کار فرما لوگوں کے منہ پر ایک زناٹے دار طمانچہ ہے ۔ مائنس عمران نہ پہلے قبول تھا نہ اب قبول ہے،نہ آنے والے وقت میں قبول ہوگا عمران کو مائنس کرنے والے بیسوں پہلے مائنس ہو گئے جو چند باقی ہیں انشااللہ تحریک انصاف ان غدداروں سے بھی جلد پاک ہو جائے گی نظریاتی کارکن سے درخواست ہے کہ اپنے علاقوں اورشہروں میں اہل، سمجھدار، اہل دانش، نیک اور باکردار قیادت کو آگے لے کر آئیں کرپشن کرنے والے چاہے اپنی پارٹی میں ہوں یا باہر کے ان کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہو جائیں اور سب کی کرپشن ویڈیوز کے ساتھ شیئر کریں ریاست مدینہ،نیا پاکستان بنانے میں پاکستان تحریک انصاف نے نہایت ذمہ داری کے ساتھ اہم کردار ادا کرنا ہے۔عمران خان کو رہا بھی کرائیں گے اور وزیراعظم بھی بنائیں گے۔