• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ‘بھارت کے یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طور پر احتجاجی مظاہرہ

پشاور(جنگ نیوز) ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور میںگزشتہ روز بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزا د جموں کشمیر و پاکستان اور مختلف طلبہ یونینز کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت حریت کانفرنس کے سینئر رہنما امتیاز وانی نے کی۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کینٹ کے صدر سمیع اللہ خان ,ناظم جامعہ زرعیہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان سید ضحاک جان , اظہار الدین یوتھ ماڈل نیشنل اسمبلی صدر خیبرپختونخوا , صدر کشمیر کمیونٹی تنویر درانی , نائب صدور ندیم خان , ساجد میر ,اقرا میر،قرط العین، نسیمہ بی بی،رباب خالداوردیگر نے کہا کہ جمہوریت عوامی رائے کے احترام کا نام ہے لیکن بھارت نے کبھی بھی رائے عامہ کا احترام نہیں کیا۔ بھارت کو مقبوضہ جموں کشمیر میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں کیونکہ انہوں نے کشمیری عوام کی مرضی کے خلاف مقبوضہ جموں کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے۔کلانہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کو یقینی بنایا جا سکے۔مظاہرے کے اختتام پر بھارت مخالف ریلی بھی نکالی گئی۔
پشاور سے مزید