• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ٹور ڈی سائیکل ریس آج ہوگی

پشاور(خصوصی نامہ نگار)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ٹورڈی پشاور سائیکل ریس آج ہوگی جس میں چاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور مختلف اداروں کے 150 سے زائد سائیکلسٹس حصہ لیں گے، ریس صبح 10بجے اٹک خیر آباد سے شروع ہوکر پشاور چمکنی کے مقام پر اختتام پذیر ہوگی ۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا عبدالناصر نے ڈائریکٹر آپریشن نعمت اﷲ مروت ، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن جمشید بلوچ، سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمدکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کے زیراہتمام ٹورڈی پشاور سائیکل ریس میں ملک بھر سے نیشنل رینکنگ سائیکلسٹس شرکت کریں گے، ریس کی اختتامی تقریب قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں 2ہوگی اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں مہمان خصوصی ہوں گے، سیکرٹری سپورٹس محمد ضیاءالحق بھی موجود ہوں گے ۔ ریس کا افتتاح ایم پی اے ادریس خٹک اور ڈی سی نوشہرہ عرفان مسعود کریں گے ۔ ریس کے فاتح سائیکلسٹ کو پانچ لاکھ روپے انعام سے نوازا جائے گا۔یہ ایونٹ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی ہدایات پر منعقد کیا جارہا ہے۔
پشاور سے مزید