پشاور(جنگ نیوز)آفاق پشاور ریجن کے زیر اہتمام سرحد یونیورسٹی میں "تدریس اور معلمین اسلامیات "کے موضوع پر سیمینار ہواجس میں نجی تعلیمی اداروں کے معلمین اور سربراہوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر مفتی کفایت اللہ نے "معلمین اسلامیات اور ذمہ داریاں"،احمدیار ریجنل ہیڈ اور ڈاکٹر رحیم خان (پروفیسر قرطبہ یونیورسٹی )نے "جدید طریقہ تدریس "اور پروفیسرڈاکٹر نجیب الحق(پیٹرن پشاور میڈیکل کالج) نے "معلم اسلامیات بطور نمونہ" کے موضوع پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر محمد عالم ، مبارک بادشاہ، ساجد علی ،ملک امجد، سجاد احمد محمد عرفان، قطب الدین اور محمد جہانزیب بھی موجود تھے۔