پشاور(وقائع نگار) شیخ الحدیث و شیخ القرآن مولانا منظور مینگل نے کہا ہے کہ سیدنا امیر معاویہ ؓکی زندگی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے ۔صحابہ کرام اجمعین کی طرز زندگی میں ہی دنیا و آخرت کی بھلائی اور کامیابی ہے ۔وہ گزشتہ روز اہلسنت و الجماعت (سنی رابطہ کمیٹی) کے زیر اہتمام شیخ آباد میں 33ویں سیدنا امیر معاویہ ؓکانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر پنجاب سے آئے مہمان علامہ طاہر ریحان عباسی،قاری فخر عالم زمان صدیقی، ڈاکٹر علامہ شعیب ندیم،مولانا صابر اللہ حیدری، چیئرمین شیخ آباد فضل وہاب صافی،مولانا محب الرحمن فاروقی،حاجی طارق حیدری و دیگر جید علمائے کرام،تاجد برادری،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت معززین علاقہ اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔علامہ طاہر ریحان عباسی نے کہا کہ سیدنا امیر معاویہ ؓآج بھی کفار کیلئے ڈر کی علامت ہیں اور یہ کہ کفار انکا نام سننے سے بھی کتراتے ہیں کانفرنس کے منتظمین نے کرم میں جاری کشیدگی کی مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وفاقی اور صوبائی حکومت سے امن کی فضاء قائم کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور ساتھ میں سیدنا امیر معاویہ ؓکے ایام کو سرکاری سطح پر منانے کا بھی مطالبہ کیا۔