پشاور(وقائع نگار) انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن ایند ریسرچ جامعہ پشاور اور قومی اصلاحی تحریک نے سماجی برائیوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کا اتفاق کیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ مستقبل قریب میں پی ایچ ڈی سکالرز، محقیقین اور دانشوروں کا مشترکہ اجلاس بلایا جائیگا۔ یہ اتفاق گزشتہ روز قومی اصلاحی تحریک کے ترجمان جاوید خان ایڈوکیٹ اور جامعہ پشاور انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حافظ انعام اللہ خان،کے درمیاں میں ملاقات میں کیا گیا، اس موقع پر پروفسیر شکیل احمد خان بھی موجود تھے۔ڈاکٹر حافظ انعام اللہ خان نے قومی اصلاحی تحریک کے معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کے ایجنڈے کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے اسے قابل تعریف اور انے والی نسلوں کے لئے مثبت قرار دیا ۔انہوں نے قومی اصلاحی تحریک کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا بھی یقین دلایا ہے۔