پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری گرلز سکواش چیمپئن شپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز مقابلوں کے موقع پر سابق عالمی چیمپئن قمر زمان مہمان خصوصی تھے۔ چیف آرگنائزر و سپورٹس بورڈ کے کوچ منور زمان بھی موجود تھے۔ انڈر 13 کے سیمی فائنل میں ملیحہ نے حباء امتیاز کو گیارہ دو‘ گیارہ ایک اور گیارہ چار جبکہ پرخیلہ احمد نے ہادیہ فرمان کو سات گیارہ‘ گیارہ سات‘ گیارہ نو اور گیارہ تین سے، انڈر 15 کے سیمی فائنل میں انوشہ نے لائبہ خان کو گیارہ تین‘ گیارہ چار اور گیارہ دو سے جبکہ انڈر 19کے سیمی فائنل میں علیشبہ نیاز نے سحر نور کو گیارہ سات‘ گیارہ چھ اور گیارہ پانچ جبکہ حفصہ یوسف نے مناہل عقیل کو گیارہ چھ‘ گیارہ سات اور گیارہ چھ سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ قمر زمان نے کہا کہ لڑکیوں کے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد انہیں لڑکوں کے ساتھ یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔