راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے گھروں میں داخل ہو کر اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے والے منظم افغانگروہ کے دو ارکان کو گرفتارکر لیا، ملزمان کے قبضے سے لوٹا گیاسونا، آرٹفیشل جیولری، گھڑیاں کل مالیتی ساڑے تین کروڑ روپے سے زائد اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ نامعلوم ملزمان گھر میں داخل ہوکر اسلحہ کی زور پرطلائی زیورات، نقدی، گھڑیاں، آرٹفیشل جیولری و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے تھے ۔ پولیس ٹیم نے سنگین نوعیت کے وقوعہ میں ملوث افغان گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت سلام خان اور فیصل خان کے ناموں سے ہوئی۔ ڈی آئی جی نے کہاکہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لوٹا گیا مال مسروقہ،طلائی زیورات، گھڑیاں، آرٹفیشل جیولری جس کی کل مالیتساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد ہے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو یشن برآمد کر لیا۔ انہوں نے ملزمان کی گرفتار ی اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر پولیس ٹیم کو شاباش اور نقد انعام بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے جسے مزید بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی مؤثر تفتیش کے باعث راہ زنی کے دوران قتل کے مجرمان کو معزز عدالت سے سزائیں ہوئی ہیں۔مجرم رضوان گو ہر کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 6 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ مجرم کمال احمد کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ ڈی آئی جی نے کہاکہ مجرما ن نے راہ زنی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے شہری وسیم اکرم کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ جنوری 2024 میں تھانہ سنبل میں درج کیا گیا تھا،مقتول کی والدہ نے پریس کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے اسلام پولیس کی مؤثر تفتیش کی وجہ سے بیٹے کے قاتلوں کو سزا دلوانے اور پولیس ٹیموں کے بھرپور تعاون پر اسلام آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔