اسلام آباد (صالح ظافر) امریکی سپریم کورٹ نے 2008کے ممبئی حملے کے مجرم تہور رانا کی بھارت حوالگی کی منظوری دے دی۔ رانا لشکرِ طیبہ (ایل ای ٹی) کے کارکن ڈیوڈ کولمین ہیڈلی کے ساتھ تعلق رکھنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ تہور رانا، جو کینیڈین شہری ہے، 2008 کے ممبئی حملوں کے کیس میں مطلوب ہے۔ یہ پیش رفت چند ہفتے بعد ہوئی ہے جب رانا نے نچلی عدالتوں میں قانونی جنگ ہارنے کے بعد بھارت حوالگی کے خلاف امریکی سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ انہوں نے نچلی عدالتوں اور متعدد وفاقی عدالتوں میں قانونی جنگ ہارنے کے بعد آخری بار سان فرانسسکو میں نارتھ سرکٹ کے لیے امریکی کورٹ آف اپیلز سے رجوع کیا تھا۔