• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کو کمپنی میں تبدیل کرنے کے فیصلے کیخلاف ملازمین کا جج کو خط

جامشورو (نامہ نگار) سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کو کمپنی میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے خلاف ملازمین نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو خط لکھا ہے۔ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کے ملازمین نے ضلعی اور سیشن جج منو مل کو خط لکھ کر بورڈ کو کمپنی میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔ خط میں ملازمین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا قیام پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت میں ہوا تھا۔ یہ بورڈ تعلیم کی ترقی کے لیے مفت کتابوں کی تقسیم کے ایک جامع منصوبے کو نافذ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے، جو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے خواب کا بھی حصہ تھا۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اب ان ہی کی جماعت اپنے ذاتی مفاد کے لیے اس اہم تعلیمی ادارے کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ لکھے گئے خط میں ملازمین نے سندھ حکومت کی جانب سے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کو کمپنی میں تبدیل کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معزز جج سے اپیل کی کہ وہ فوری کارروائی کریں، کیونکہ ایسا اقدام بورڈ کے مینڈیٹ کو متاثر کرے گا اور پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 25-اے کی خلاف ورزی ہوگی، جو بچوں کے لیے مفت اور لازمی تعلیم کی ضمانت دیتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید