ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے3اہلکاروں کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں، قائمقام ایس ڈی او سیکنڈ سب ڈویژن دنیاپور محمد امجد کی بطور قائمقام ایس ڈی او بستی ملوک سب ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزام ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی ہے جبکہ میپکو بستی ملوک سب ڈویژن کے قائمقام لائن مین طالب حسین کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں دو سال کے لئے دو درجہ تنزلی کی گئی ہے۔میپکو وہواسب ڈویژن ڈی جی خان کے ہیڈ کلرک خالد سعید کی راجن پور سب ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روکی گئی ہے ۔