• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی ،قوانین کی خلاف ورزی،4فوڈ یونٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شہر اولیا میں ڈیری شاپ، واٹر پلانٹس، ہسپتال کینٹین، سموسہ پٹی یونٹ کی انسپکشن کی ،قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 4فوڈ یونٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند،دہی میں ملاوٹ کرنے پر ملک شاپ مالک کیخلاف تھانہ بی زیڈ یو میں مقدمہ درج،37 لٹر ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس، 20کلو زائدالمیعاد کنفیکشنری آئٹمز تلف کردیے گئے، تفصیلات کے مطابق دہی میں ملاوٹ ثابت ہونے پر واپڈا ٹاؤن میں ڈیری شاپ کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے پروڈکشن بند کردی۔انتہائی گندگی کے ماحول میں خوراک کی تیاری پر کوٹ ربنواز میں بیکری کی پروڈکشن بند کر دی گئی۔پانی میں بیکٹیریا پائے جانے پر ناردرن بائی پاس پر واٹر پلانٹ کی پروڈکشن بند کردی گئی۔اسی طرح پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی پر سمیجہ آباد میں سموسہ پٹی یونٹ کو بہتری تک کام سے روک دیا گیا۔اس کے علاوہ فریزر سے ایکسپائری مشروبات برآمد ہونے پر کارڈیالوجی ہسپتال کی کینٹین کو 25 ہزار روپے اور ایکسپائرڈ جوس برآمد ہونے پر کوٹھے والا روڈ شاہ رکن عالم میں ڈرنک کارنر کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ملتان سے مزید