• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پالتوکتا چور ی کرنے پر مقدمات درج غیر قانونی گیس ری فلنگ پر 3افراد گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس سٹی جلالپور کو عمران نے درخواست دی کہ اس نے وقار کو امانت کے طور پر رقم دی جو اب رقم ہڑپ کرگیا اور واپس دینے سے انکاری ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے کا روائی شروع کردی،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں عمران  نے اطلاع دی کہ گھر والے سوئے ہوئے تھے کوئی نامعلوم شخص پالتو کتا چوری کرکے لے گیا ،پولیس تھانہ بی زیڈ نے غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے تین افراد کو شعیب عامر اور ماجد کو گرفتار کیا جو اپنی دکانوں میں بغیر حفاظتی آلات گیس ری فلنگ میں مصروف تھے،مقدمات درج کر لئے گئے۔
ملتان سے مزید