ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان یکجہتی دھرنا سرائیکی صوبے کے قیام کی بنیاد بنے گا، تمام قوم پرست جماعتوں سے ملکر بہت جلد آئندہ مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، رازش لیاقت پوری کی گرفتاری حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی اتحاد کے چیئرمین خواجہ غلام فرید کوریجہ، سرائیکستان قومی کونسل کونسل کے چیئرمین ظہور احمد دھریجہ، سرائیکستان نوجوان تحریک کے چیئرمین مہر مظہر کات اور پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔