اسلام آباد(کامرس رپورٹر،نامہ نگار)خواتین میں کیلشیم کی کمی اور اس کے صحت پر مہلک اثرات کو اجاگر کرنے کے لیے تھیٹر ڈرامہ گزشتہ روز پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا۔تھیٹر پلے میں طبی ماہرین، صحت کے شعبے سے وابستہ افراد اور عام عوام نے شرکت کی، جنہوں نے اس اہم مگر اکثر نظر انداز کیے جانے والے مسئلے پر آگاہی فراہم کرنے کے اقدام کو سراہا۔مقامی دواساز کمپنی کے زیر اہتمام منعقدہ اس ڈرامے میں تخلیقی انداز میں دکھایا گیا کہ کیلشیم کی کمی کس طرح ہڈیوں کو کمزور کر کے آسٹیوپوروسس اور فریکچرز کا باعث بنتی ہے اور خواتین کی گھریلو اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نبھانے کی صلاحیت کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔ تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے ایف جی ایس ایچ پولی کلینک اسلام آباد کی کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر قرۃ العین نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کے لیے کیلشیم کی کمی ایک اہم صحت کا مسئلہ ہے۔، ڈاکٹر سیدہ افشاں بتول ،ڈاکٹر اسد قریشی نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔