کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے موجودہ سائیکل میں کچھ حاصل نہیں کیا۔ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ملتان کے دوسرے ٹیسٹ کی شکست نے پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نویں اور آخری پوزیشن پر پہنچادیا ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم آٹھویں نمبر پر رہی۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو سالہ سائیکل میں پاکستان کو 14 میں سے9 ٹیسٹ میں شکست ہوئی۔ پاکستان پانچ ٹیسٹ جیت سکا۔ چھ ماہ میں پاکستان کو ہوم گراؤنڈ میں چوتھی شکست ہوئی جبکہ پاکستان نے تین ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کی۔