کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سے قبل انٹرنیشنل ٹیموں کے وارم اپ میچ پاکستان شاہینز کے ساتھ کھیلنے کا امکان ہے لیکن آئی سی سی نے ابھی تک میچوں کا شیڈول جاری نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق وارم اپ میچ ہونے کا امکان کم ہے۔ زیادہ تر ٹیمیں ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل کرہی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لے رہی ہوں گی۔ وارم اپ میچز کیلئے کم از کم دو ٹیموں کا اعلان کیا جا سکتا ہے ۔ میچز 12 فروری سے شروع ہونے والے سپورٹ پیریڈ کے دوران کھیلے جائیں گے ۔ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل بنگلہ دیش یا متحدہ عرب امارات میں سے کسی ایک کے خلاف میچ کھیلنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ پاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا سہ فریقی ٹورنامنٹ کھیل کر تیاری کریں گی۔