کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ پیر کو لاہور میں ختم ہوگئی ، خواتین کے فائنل میں دفاعی چیمپئن حور فواد کو حائقہ حسن کے ہاتھوں 4-2سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ مردوں کے فائنل میں شاہ خان نے حمزہ ملک کو 4-1سے شکست دے دی۔