• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری صحت بلوچستان کا سندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ

کوئٹہ(خ ن)ـسیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمٰن پانیزئی نے گزشتہ روز سندس فاؤنڈیشن لاہور کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ اور تھلیسیمیا اور ہیموفیلیا میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی۔ دورہ اس حوالے سے اہم ہے کہ عنقریب بلوچستان میں سندس فاؤنڈیشن کا ایک سینٹر قائم کیا جائے گا۔ یہ اقدام مریضوں کی فلاح و بہبود اور تنظیم کے مشن کو وسعت دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ سندس فاؤنڈیشن لاہور آمد پر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر خالد عباس ڈار نے سیکرٹری ہیلتھ کا استقبال کیا اور تنظیم کی خدمات اور کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکرٹری صحت مجیب الرحمٰن نے فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن سماجی بھلائی کے لئے ایک شاندار مثال ہے۔ انہوں نے تھلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے خلاف خدمات انجام دینے والی ٹیم کی محنت کو خراج تحسین پیش کیا اور یقین دلایا کہ بلوچستان میں سینٹر کے قیام کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ دورے کے دوران فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر فنانس علی رؤف، مینیجر مارکیٹنگ کمیونیکیشن، پی آر اور میڈیا عمران مہر، اور کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عدنان گیلانی سمیت دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔