• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کالونی میں چوری کی وارداتوں سے عوام پریشان‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ،سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،میر بہادر خان لانگو، حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق، آغا ظہور شاہ، آغا سعید شاہ، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل داؤد ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگرنے بیان میں شہر بھر میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد نے شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران شہریوں کو قیمتی اشیاء سے محروم کردیا جبکہ اس ضمن میں پولیس خاموشی تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند ماہ سے ریلوے کالونی جوائنٹ روڈ و ملحقہ علاقے میں چوری کی بڑھتی وارداتوں سے مکین شدید پریشان ہیں۔ گزشتہ روز بھی چوری کی واردات کے دوران نامعلوم افراد گھر سے قیمتی اشیاء چرا کر فرار ہوگئے، اس ضمن میں پولیس کی کارکردگی مایوس کن رہی۔انہوں نے کہا کہ چوری کی وارداتوں میں اضافے سے شہری شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں انہوں نے آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری اور ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایہ سے اپیل کی کہ ریلوے کالونی جوائنٹ روڈ پر پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید