• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محاذ آرائی نہیں مفاہمت، مذاکرات سے گریز غیر جمہوری رویہ ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے آپس میں رابطے اور مذاکرات جمہوریت کی روح ہیں، مذاکرات سے گریز غیر جمہوری رویہ ہے جس سے کشیدگی کا ماحول پیدا ہوتا ہے اور قومی یکجہتی کی فضا کو بھی نقصان پہنچتا ہے، پاکستان کو ہنگاموں، محاذ رائی اور تصادم کی نہیں، مفاہمت اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے، انسانی اسمگلنگ کے سد باب کیلئے قانونی فریم ورک کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں حکومتی مذاکرات ٹیم کے ترجمان عرفان صدیقی سے ملاقات اور انسانی اسمگلنگ کے سدباب کیلئے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ زیں وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا عبدالغفور حیدری اورعثمان بادینی کی ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم سے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی سرکاری کمیٹی کے ترجمان سنیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔

اہم خبریں سے مزید